شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا

Aug 18, 2022 | 11:03:AM
شہباز گل, گرفتاری،ہاشم ڈوگر , بڑا قدم,وزیر داخلہ پنجاب,عمران خان
کیپشن: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی نگرانی میں شہباز گل کو وفاقی دارالحکومت منتقل کیا،شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلیٰ عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے شہباز گل کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کی،شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پچھلے تین دن میں ان کی حالت بہتر ہوگئی تھی،

شہباز گل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتا چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو حالت تشویشناک ہوگئی، عمران خان نے کبھی کسی ادارے کے بارے میں غلط بات کرنے کا درس نہیں دیا، غدار بن گئے محب وطن اور محب وطن غدار بن گئے ہیں۔

  ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگوں نے کہیں زیادہ غلط باتیں کیں، شروع میں روک دیا جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شہباز گل کا جوڈیشل ریماند کینسل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے :ہاشم ڈوگرنے نیا بیان دیدیا