بلوچستان : بارشیں اور سیلابی ریلے سے تباہی،202 افراد  جاں بحق

Aug 18, 2022 | 11:15:AM
بلوچستان , بارشیں, سیلابی ریلے, تباہی،202 افراد,  جاں بحق, پی ڈی ایم
کیپشن: بلوچستان کی صورتحال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں  بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی، بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

 پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے 16 اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں، اموات بولان،کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں، 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ 

  اس کے علاوہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی مارے گئے۔