بلاول دبئی پہنچ گئے۔ امریکا بھی جائیں گے

Aug 18, 2021 | 20:25:PM
 بلاول دبئی پہنچ گئے۔ امریکا بھی جائیں گے

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کودبئی چلے گئے، جہاں وہ چند قیام کے بعد 21 اگست کو امریکا روانہ ہونگے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹوزرداری آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران بھی امریکا گئے تھے۔ذرائع کے مطابق بلاول کا دورہ امریکا اہمیت کا حامل ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بلاول امریکی حمایت حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بلاول چند روز قبل اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ نئے انتخابات کا کسی وقت بھی اعلان ہو سکتا ہے۔پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

 یہ بھی پڑھیں۔ جاہل ترین 10 ممالک ۔بھارت کاپہلا نمبر۔پاکستان۔.؟