معروف اداکارہ کو فیشل کرانا مہنگا پڑ گیا۔۔چہرہ ہی بگڑ گیا

Apr 18, 2021 | 23:52:PM
معروف اداکارہ کو فیشل کرانا مہنگا پڑ گیا۔۔چہرہ ہی بگڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)زیا دہ خو بصورتی کے چکر میں بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کرانے سے ری ایکشن ہو گیا ۔ چہرہ ہی بگڑ گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ فیشل کرانے کے بعد ادا کارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہو گئی۔ اداکارہ نے بتایاکہ گزشتہ روز ڈاکٹر کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک ایسا عمل کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اسکے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اورصورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا جبکہ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔اس وجہ سے ابھی ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الٹاچشمہ کی اس اداکا رہ کی کما ئی، سابقہ زندگی سے متعلق جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا