الٹاچشمہ کی اس اداکا رہ کی کما ئی، سابقہ زندگی سے متعلق جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

Apr 18, 2021 | 22:27:PM
الٹاچشمہ کی اس اداکا رہ کی کما ئی، سابقہ زندگی سے متعلق جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویسے توطارق  مہتا کا الٹا چشمہ کے سبھی کردار اپنی اداکاری کی وجہ سے ناظرین کے درمیان کافی پسند کئے جاتے ہیں ، لیکن شو میں ایک ایسی بھی اداکارہ ہیں جو اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی کیلئے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ یہ اداکارہ الٹا چشمہ کی ببیتا جی یعنی منمن دتہ ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ گزشتہ 12 سالوں سے ناظرین کی تفریح کرتا آرہا ہے۔ منمن دتہ کی فیس کی بات کریں تو  الٹا چشمہ کیلئے انہیں ہر قسط کے 35 سے 50 ہزار روپے ملتے ہیں۔ اور وہ گزشتہ 13سالوں سے مسلسل اس شو سے جڑی ہوئی ہیں۔ یعنی اس لحاظ سے منمن مہینے کا ہی لاکھوں کما لیتی ہیں۔ 
 منمن دتہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب وہ بھی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھیں اور #MeToo پر انہوں نے اپنے تجربات کو شیئر کرکے چونکا دیا تھا۔ 

 اداکارہ منمن دتہ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں اور ان کی اداﺅں کے دیوانے بھی۔

منمن دتہ کی سبھی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی ہیں۔ 

جب #MeToo کی لہر ہندوستان میں آئی توکئی اداکاراوں نے اپنے برے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

صرف اتنا ہی نہیں کئی خواتین نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ماضی کی وہ تلخ باتیں بتائیں جو وہ کبھی کسی کو نہیں بتا سکی تھیں۔

منمن دتہ نے بھی #MeToo پر ایک لمبی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے استحصال کا شکار ہوئیں۔ 


انہوں نے لکھا کہ اس گندے اور گھناﺅنے احساس کو دور کرنے میں مجھے برسوں لگے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اس تحریک میں شامل ہونے والی ایک اور آواز بن کر لوگوں کو یہ احساس دلاتی ہوں کہ مجھے بھی نہیں بخشا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے میں آج اتنا حوصلہ آگیا ہے کہ میں کسی بھی ایسے شخص کو چیر دوں گی جو دور سے بھی مجھ پر میرے ساتھ کچھ بھی کرنے کی کوشش کرے گا۔ مجھے آج اپنے آپ پر فخر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف آخری گیند پر جاوید میاں داد کے چھکے کے 35 برس۔۔ویڈیو وائرل