دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

Apr 18, 2021 | 23:22:PM
دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجرکے مطابق سکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے زمبابوے پہنچا تھا جہاں اس نے ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔ زمبابوے پہنچنے پر قومی ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی آج رپورٹ آگئی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ گرین شرٹس کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناکے صحتیاب مریضوں کو ویکسین کی صرف ایک خوراک کی ضرورت ہے۔۔تحقیق