رمضان المبارک کے دوران مسجد میں فائرنگ ،8افراد جاں بحق 

Apr 18, 2021 | 19:22:PM
 رمضان المبارک کے دوران مسجد میں فائرنگ ،8افراد جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) افغانستان میں مسلح افراد کی مسجد کے اندر داخل ہو کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ سگے بھائی اور تین کزن جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس اوردیگر تفتیشی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ارد گرد کے تمام علاقوں میں آمد و رفت معطل کردی۔
افغان میڈیا کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع وجہ تنازع زمین کی ملکیت کو بھی قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی پی گروتھ کو 6 سے 7 فیصد تک لانے میں ہی معاشی مسائل کا حل ہے, وزیر خزانہ