ایشیا کپ میں پاکستان کا آج تیسرا میچ شیڈول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے سوشل میڈیا پرپاکستان اور یو اے ای کے میچ کا پوسٹر شیئر کردیا۔
اے سی سی کے مطابق آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو اور ڈائی میچ شیڈول ہے، آج کے میچ کے لئے تمام تیاری مکمل ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی۔
دوسری جانب متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مابین جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کونہ ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا، پی سی بی نے آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا،متنازع ایمپائر کے خلاف انکوائری کوڈرامہ قرار دیدیا، آئی سی سی نہ مانا تو پاکستان آج میچ نہیں کھیلے گا۔