افغانستان اور پاکستان کے درمیان جو کشیدگی ہے وہ جنگ نہیں جھڑپ  ہے ، ایئر مارشل ارشد ملک

افغانستان تو پاکستان کے مقابلے کا ہے ہی نہیں ، جتنا جلدی ہو سکے اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں،ایاز وزیر

Oct 17, 2025 | 21:12:PM
افغانستان اور پاکستان کے درمیان جو کشیدگی ہے وہ جنگ نہیں جھڑپ  ہے ، ایئر مارشل ارشد ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر)ارشد ملک نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی جو کشیدگی ہے وہ جنگ نہیں جھڑپ  ہے ، پاکستان نے صرف جواب دیا ہے ۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کا یہ بیانیہ کے انہوں نے دنیا کو شکست سےدے  دی ہے بالکل غلط بیانیہ ہے، افغانستان نے دوحہ  معاہدہ کے مطابق وسیع ا لبنیاد حکومت بنانا تھی جو نہیں بنی ۔ 

پروگرام میں موجود    سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مسئلے کا حل جنگ میں نہیں ہے ، افغانستان تو پاکستان کے مقابلے کا ہے ہی نہیں ، جتنا جلدی ہو سکے اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔ انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان جس طرح سے افغانستان کو ڈیل کر رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ، اسحاق ڈار کو نہ پشتو آتی ہے نہ ہی وہ افغان کلچر کو جانتے ہیں ، خیبر پختونخوا سے لوگوں کو  افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دیکھیں۔

  پروگرام  میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ  کار سلیم بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی   کو ان کے دفتر کے باہر سے روکا جا سکتا تھا لیکن امید نہیں تھی کہ حالا ت اتنے سنگین ہو جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی والوں کے مطالبات ایسے نہیں تھے جو مانے جاتے، اسٹیبلشمنٹ کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کا اب ہونا خطرہ کی نشانی ہے ۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: