قصور:بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر ضعیف باپ کو آگ لگا دی،ماں پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر نعیم)قصور کے علاقے شاہ عنایت کالونی میں بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر ضعیف باپ کو آگ لگا دی، ماں پربیہمانہ تشدد، زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نےفرار ہونیوالے ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ اے ڈویژن کی حدود کھارا روڑ کے رہائشی خالد نامی بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ضیف العمرباپ کو آگ لگا کر جھلسا دیا، کھارا روڑ کے رہائشی آمین نامی ضعیف شخص کو اس کے سنگدل نشئی بیٹے نے نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر باپ کو آگ لگا دی، آگ سے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ،سنگدل بیٹے نے بوڑھی والدہ پر بھی تشدد کر کے زخمی کر دیا ، دونوں کو طبی امداد کے لئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقعل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیٹا نشے کا عادی ہے، نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر باپ کو آگ لگادی، والدہ پر تشدد کیا ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بروقت کاروائی اپنے ہی والد سے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر آگ لگانیوالا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم خالد کو گرفتار کر کے داماد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کا کہنا ہےکہ نفسیاتی اور ذہنی مریض ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے پر افغانستان کی درخواست پر توسیع کر دی گئی