عدم حاضری پر علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 17, 2025 | 12:03:PM
عدم حاضری پر علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)عدم حاضری پر علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نےمقدمہ کی سماعت کی،عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ،عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیاہے کہ ملزمہ کو عدالت پیش کریں۔
علیمہ خانم کیخلاف ضابطہ فوجداری کی سیکشن 497کے تحت ضمانت منسوخی کا نوٹس بھی جاری کردیاگیاہے۔
علیمہ خانم اور انکے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے،ملزمہ کی جانب سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی دسمبرتافروری بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہاکہ علیمہ خانم دیدہ دانستہ طور پر ٹرائل میں رکاوٹ اور قانونی عمل میں رخنہ ڈال رہی ہیں،مقدمہ کوایک سال ہونے کو ہے،ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں،علیمہ خانم کو ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے،ملزمہ ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔پ
عدالت نے مقدمہ کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔