اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 

Oct 17, 2022 | 23:34:PM
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا اعلان،
کیپشن: قومی ہاکی ٹیم کا کھلاڑی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔
پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد ٹیم منتخب کی ،عمر بھٹہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ،عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین گول کیپرہوں گے ،دیگر میںایم عبداللہ، سفیان، ارباز احمد، عقیل، احتشام اور مرتضی یعقوب شامل ہیں،رانا عبدالوحید، رومان خان، حنان شاہد، جنید منظور اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں افراز، شاہزیب خان، اسامہ بشیر، ایم عمران کو بھی منتخب کیاگیاہے،سٹینڈ بائے پلیئرز میں وقار، عبداللہ شیخ، ابوزر، ایم عماد، عبدالوہاب اور سعد شفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہربانو نے دلیری سے مقابلہ کیا ،عام انتخابات میں زیادہ محنت کرینگے‘شاہ محمود قریشی