چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سربراہ جنوبی افریقانیشنل ڈیفنس فورس کی ملاقات

Nov 17, 2022 | 18:44:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس، جنرل ندیم رضا، جنوبی افریقہ، نیشنل ڈیفنس فورس، سربراہ، ملاقات
کیپشن: سربراہ جنوبی افریقانیشنل ڈیفنس فورس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی ہمراہ ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل روڈزنی نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے وہ کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں بغیر کوئی میچ کھیلے کروڑ پتی بن گئے