قطر فیفا ورلڈ کپ، سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والے کون؟

Nov 17, 2022 | 10:34:AM
قطر فیفا ورلڈ کپ، سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدے والے کون؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سبق میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں فیفا ورلڈ کی سب سے زیادہ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں سعودی شہریوں کا تیسرا نمبر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل بدھ تک سعودی شہریوں نے ایک لاکھ 23 ہزار ٹکٹیں خریدیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والوں میں قطری شہری سرفہرست ہیں جنہوں نے اب تک 9 لاکھ 47 ہزار ٹکٹیں خرید لی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2022، میسی نے ایونٹ کی چار فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے
’دوسرے نمبر پر امریکی شہری ہیں جنہوں نے اب تک ایک لاکھ 46 ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’سب سے زیادہ ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو میچ کی ٹکٹیں فروخت ہوئی  ہیں‘۔
’دوسرے نمبر پر ارجنٹائن ، سعودی عرب، تیسرے نمبر پر انگلینڈ، امریکہ، پھر پولینڈ ارجنٹائن اور اس کے بعد فائنل میچ کی ٹکٹیں زیادہ فروخت ہوئی ہیں‘۔
واضح رہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو ہوگا۔