ذوالحجہ کا ابھی تک کہیں چاند نظر نہیں آیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے دوران چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہو رہا ہے جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہو رہے ہیں۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہو گیا ہے اور کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسلام آباد میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔
ادھر ملتان میں بھی زونل کمیٹی نے مرکز کو بتایا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان