ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

May 17, 2026 | 18:35:PM
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
کیپشن: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں، جبکہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے نمائندے حافظ عبدالقدوس بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں علامہ یاسین ظفر، پیر حبیب اللہ چشتی، عبدالمالک بروہی، مفتی فضل جمیل رضوی سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ذوالحجہ کے چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان