جاپان میں مکھیوں والے انوکھے بسکٹس کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان میں ایک منفرد اور حیران کن بسکٹ تیار کیا جاتا ہے جسے دیکھ کر اکثر لوگ چونک جاتے ہیں اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ اس کے بسکٹ میں غلطی سے ایک مکھی بھی شامل ہوگئی ہے تو شاید وہ فوراً اسے کھانا چھوڑ دے، لیکن جاپان میں ایک ایسا بسکٹ بھی مقبول ہے جس میں بے شمار خشک بھڑ (واسپس) آٹے میں شامل کرکے بیک کیے جاتے ہیں۔
یہ منفرد بسکٹ ’’جیباچی سنبئی‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں اور اپنی غیرمعمولی ترکیب کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ ان بسکٹس میں خشک بھڑوں کو پیس کر یا براہِ راست آٹے میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے ان کا ذائقہ اور بناوٹ عام بسکٹس سے مختلف ہو جاتی ہے۔
ان بسکٹس نے پہلی بار 2010 کی دہائی کے وسط میں شہرت حاصل کی، جب اومچی جیباچی آئیکوکائی نامی ایک مقامی کلب نے ایک بیکری کے تعاون سے انہیں تیار کیا۔ یہ کلب بھڑ پالنے اور انہیں خوراک کے طور پر استعمال کرنے کے شوقین افراد پر مشتمل ہے۔
یہ خاص بسکٹ اومچی کے مقامی بازاروں اور چند گورمیٹ اسٹورز میں دستیاب ہیں، جبکہ بہت سے سیاح صرف اس انوکھے ذائقے کو آزمانے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان