کراچی میں آٹے کے نئے سرکاری نرخ جاری لیکن عملدرآمد صفر

May 17, 2026 | 11:40:AM
 کراچی میں آٹے کے نئے سرکاری نرخ جاری لیکن عملدرآمد صفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)کمشنر کراچی کی جانب سے آٹے کے نئے سرکاری نرخ جاری ہونے کے باوجود شہر میں ان پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
شہرقائدمیں چکی، فائن اور ڈھائی نمبر آٹا سرکاری قیمت سے زائد میں فروخت ہورہاہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں چکی کاآٹا سرکاری قیمت سے 10 روپے مہنگا 160 روپے کلو میں فروخت ہورہاہےجبکہ فائن آٹا 121 کے بجائے 140روپے فی کلو میں دستیاب ہے,ڈھائی نمبر آٹا 113 کی سرکاری قیمت کے بجائے 130 روپے کلومیں فروخت ہورہاہے۔
ریٹیلرز نے فلور ملز کواس اضافے کا ذمہ دار ٹھہرادیاہے۔
ریٹیلرفریدقریشی کاکہناہے کہ فلو ملز نے آٹا سرکاری لسٹ آتے ہی مہنگا کردیا،مہنگا آٹا خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے ،کمشنر کراچی سستا آٹا دلوائیں توضرورعملدرآمد کریں گے۔