سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات

May 17, 2026 | 11:05:AM
 سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور شہادت متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
دوسری طرف ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ اور حج کے اہم ایام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں کل بروزپیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیئے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے لیکن ذوالحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔