ناسا کی طاقتور چپ تیاری کے آخری مراحل میں

May 17, 2026 | 09:50:AM
ناسا کی طاقتور چپ تیاری کے آخری مراحل میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا ایک نئی اور انتہائی طاقتور کمپیوٹر چِپ تیار کر رہا ہے جو مستقبل میں خلا کی گہرائیوں میں بھیجے جانے والے خلائی جہازوں کے آپریشنز کو یکسر بدل سکتی ہے۔

ایک کمرشل پارٹنر شپ کے تحت تیار کیا جانے والا یہ جدید پروسیسر خلائی جہازوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ حاصل ہونے والی معلومات پر زیادہ تیزی سے کام کر سکیں۔

امریکی خلائی ادارے کا  ہائی پرفارمنس سپیس فلائٹ کمپیوٹنگ پروجیکٹ بنیادی طور پر تحقیقی مشنز میں استعمال ہونے والے خلائی جہازوں کی کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں:کیوبا میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا

موجودہ خلائی جہاز پرانے پروسیسرز پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ وہ خلا کے سخت اور کٹھن حالات میں بقا کے لیے زیادہ قابلِ بھروسہ اور پائیدار ہوتے ہیں۔

تاہم، ان پرانی چپس میں وہ کارکردگی نہیں ہے جو اگلی جنریشن کے خلائی مشنز کے لیے درکار ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ خود مختار خلائی جہاز تیار کرنےاور چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے مستقبل کے مشنز میں خلانوردو کی مدد کے لیے ایسے جدید پروسیسرز کا ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔