سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

May 17, 2025 | 22:14:PM
سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردارکو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شاہدخان آفریدی نےکہاکہ اس نازک موقع پرپوری قوم نےمتحد ہوکربھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا،وزیراعظم شہبازشریف نےشاہد خان آفریدی سےاظہارتشکرکرتےہوئےقومی یکجہتی اورپاک افواج کےشانہ بشانہ کھڑا ہونے اورشاندار ریلی کے انعقاد پرمبارکباد بھی دی۔

 وزیراعظم نے پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی،شاہد آفریدی نےوزیراعظم،افواج کو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پردل کی گہرائیوں سےمبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: