جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ریٹائر اساتذہ و دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار دیدیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جہانگیر اشرف)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا انوکھا حکمنامہ، یونیورسٹی سے ریٹائر اساتذہ و دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار دے دیا گیا۔
ریٹائر و سابق ملازمین اور اساتذہ کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، رجسٹرار آفس نے وائس چانسلر کی منظوری سے سابق ملازمین پر یونیورسٹی داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تمام ریٹائر و سابق ملازمین کو یونیورسٹی آنے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ سے بغیر اجازت سابق و ریٹائر اساتذہ کو جی سی یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا:خواجہ آصف