چشتیاں میں 50 روپے کے لین دین پر جھگڑے میں نوجوان جاں بحق

May 17, 2023 | 09:33:AM
چشتیاں میں 50 روپے کے لین دین پر جھگڑے میں نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر چشتیاں میں 50 روپے کے لین دین پر جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

   چشتیاں پولیس کے مطابق شوگر مل روڈ پر 50 روپے کے لین دین پر دو نوجوانوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران تھپڑوں اور مکوں کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیہون، خاتوں ٹیچر کو مبینہ طور پر کاری قرار دیکر قتل کردیا گیا

پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔