معروف اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ۔۔چہ میگو ئیاں جا ری

May 17, 2021 | 17:30:PM
 معروف اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ۔۔چہ میگو ئیاں جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گزشتہ روز سوشل میڈیا پر غنا علی کی تصاویر وائرل ہوئیں جن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ غنا علی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں تاہم اب تک اداکارہ کی جانب سے نکاح یا شادی کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی جاسکی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وائرل تصاویر میں غناکو سرمئی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھاجاسکتا ہے۔کچھ روز قبل اداکارہ کی جا نب سے اپنے اکاونٹ پر مایوں مہندی کی رسم سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔غنا نے انسٹاگرام پر اپنے کاونٹ کے ذریعے ہاتھوں پر مہندی لگواتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا شوخ لباس زیب تن کر رکھا ہے جب کہ بالوں میں جوڑا بنا کر گیندے کے پھولوں کا گجرا بھی لگایا ہوا ہے۔ تا ہم ابھی تک کو ئی با ضا بطہ اعلا ن ان کی طر ف سے سے سا منے نہیں آ سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ گوہر خان کی شادی کے بعد پہلی عید۔۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل