مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون۔۔حکومت کیخلاف اہم فیصلہ کرلیا

May 17, 2021 | 16:29:PM
مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون۔۔حکومت کیخلاف اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطے میں اہم معاملات پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے رابطہ کیا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ۔ مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
 دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت بھی کی گئی۔عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے اہم معاملات طے کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے لاک ڈاؤن ختم،بازاروں کی رونقیں دوبارہ بحال، دفاتر بھی کھل گئے