نیٹوپراربوں ڈالرخرچ کیے،وہ ہمارےدفاع کیلئےموجود نہیں، ٹرمپ اتحادیوں سے ناراض ہوگئے

Mar 17, 2026 | 18:36:PM
نیٹوپراربوں ڈالرخرچ کیے،وہ ہمارےدفاع کیلئےموجود نہیں، ٹرمپ اتحادیوں سے ناراض ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نیٹوکےلیےموجود رہے، جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھا۔

 امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے انہیں مایوس کیا، جنگ جیتنے کے بعد اسٹارمر نے جنگی طیارے بھیجنےکا اعلان کیا،  برطانوی وزیراعظم کوبتایا کہ جنگ جیتنے کے بعد آپ کے طیارہ بردار جہاز وں کی ضرورت نہیں۔
ٹرمپ نے کہا  امریکا نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا ہے، آبنائے ہُرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، ایران کا بحری اور فضائی دفاع مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے وہ اب آگے آئیں۔

امریکی صدر نےکہا ایران میں مذاکرات کےقابل کوئی قیادت موجود ہی نہیں،  میرے خیال میں ایران کے نئےسپریم لیڈر بھی زندہ نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  یہ امن کا وقت نہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہو گی، ایران کے سپریم لیڈر نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں