ویسٹ ٹو فیول منصوبہ منظور!’جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی بنیاد بنے گا‘سہیل آفریدی

Mar 17, 2026 | 17:40:PM
 ویسٹ ٹو فیول منصوبہ منظور!’جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی بنیاد بنے گا‘سہیل آفریدی
کیپشن: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا 10واں اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا 10واں اجلاس ہوا جس میں  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ 

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ  ویسٹ ٹو فیول منصوبہ درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا،کاربن کریڈٹ اور صنعتی استعمال کے ذریعے معیشت کو اضافی فائدہ حاصل ہوگا،،منصوبہ نہ صرف ماحول کے لیے مفید بلکہ معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے کچرے کو مفید ایندھن میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ(Refuse Derived Fuel  ) آر ڈی ایف منصوبہ ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ 

  بریفننگ میں کہا گیا کہ  کچرے سے تیار کردہ آر ڈی ایف ایندھن سیمنٹ صنعت میں کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگا،منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کے ذخیرے میں کمی اور ماحولیاتی بہتری متوقع ہے،منصوبہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوگا، منصوبے کے تحت شمشتو لینڈ فل سائٹ پر میٹریل ریکوری اور پروسیسنگ فیسلٹیز قائم کی جائیں گی۔

 بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ  نجی کمپنی کی غیر مطلوبہ تجویز کو شفافیت اور مسابقت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا، منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا دباؤ کم اور ماحول بہتر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  زرعی تحقیق کا ملک کے زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے کی فروغ میں  کلیدی کردار ہے;شہباز شریف