پاکستان اور ترکیے کےوزراخارجہ کا ایران امریکہ مفاہمت کی دستاویز پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فون رابطہ میں ایران امریکہ جنگ بندی کی دستاویز پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے ترکیئے کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے آج فون پر بات چیت کی۔ اس گفتگو میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت کا خیر مقدم کیا۔
اسحاق ڈار اور حکان فیدان نے 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے برجن اسٹاک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رواں ماہ ہونے والے ریجنل فور (R-4) وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدان کا پاکستان ترکیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا ایران اور لبنان کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان