خیبر پختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

Jun 17, 2026 | 21:31:PM
خیبر پختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک  رحمان)خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 27-2026ء کے لیے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں 3 ماہ کا بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن اس میں قانونی سقم آڑے آگیا ہے۔ 
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرنے سے صوبے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں وزیراعلیٰ کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی، صوبائی بجٹ جمعہ 19 جون کو پیش ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: