آزاد کشمیر میں عوام کو مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں،حقوق کیلئے جدوجہد آئین میں رہ کر کریں، نواز شریف

Jun 17, 2026 | 17:20:PM
 آزاد کشمیر میں عوام کو مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں،حقوق کیلئے جدوجہد آئین میں رہ کر کریں، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)   پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا  ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح موقف رکھتی  ہے ۔جموں کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔  پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے عوام کو آئینی اور بنیادی حقوق اور تعمیرو ترقی کے حوالے سے ترجیح دی ہے ۔

  نواز شریف نے یہ باتیں لاہور مین مسلم لیگ ن کے آزاد جموں کشمیر کے بارے میں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں   پاکستان  مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈر شپ نے شرکت کی۔

آزاد جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق انہیں مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں۔ عوامی حقوق کے لیے آئین کے اندر رھتے ہوئے جدوجہد کرنی چاھئے ۔ مسلم لیگ ن تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا انہیں سرکاری اور سول شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے، ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونا چاھیے تھی ۔ یہ ملک ھم سب کا ہے ۔ اس میں ھم سب نے بھائیوں کی طرح رھنا ہے ۔ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان نے ھمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد  کو اپنی جدوجہد سمجھا ہے اور اس کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی اور فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پر امن رہیں ۔ دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں ۔ مجھے امید ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے عوام ، حکومت آزاد جموں کشمیر اور حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر آزاد جموں کشمیر میں امن کی بحالی اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب 
موجودہ حالات میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ان کامیابیوں  کو مدنظر رکھتے ہوئے ھمیں پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاھیے اور کسی طور بھی کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ 
اجلاس نے آزاد جموں کشمیر میں حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔ 

اجلاس میں قائد مسلم لیگ نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی انتخابی مہم کو بہتر انداز میں منظم کرنے اور انتھک محنت کرنے پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی خدمات کو سراہا  ۔
یہ بھی پرھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی کا انتشاری کمیٹی سے اظہار لاتعلقی