آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا،قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی امور پر غور کیا جائے گا ۔
اسمبلی اجلاس میں ایڈہاک ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر اہم پیش رفت متوقع ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،حالیہ واقعات اور امن و امان کی صورتحال اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
آزاد کشمیر میں حالیہ شہادتوں پر اسمبلی اجلاس میں اظہارِ افسوس کیا جائے گا،شہداء کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
آزاد کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر اراکین اسمبلی اظہارِ خیال کریں گے،قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اہم قانون سازی اور موجودہ حالات پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا