کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی کا انتشاری کمیٹی سے اظہار لاتعلقی 

Jun 15, 2026 | 18:47:PM
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی کا انتشاری کمیٹی سے اظہار لاتعلقی 
کیپشن: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی کا انتشاری کمیٹی سے اظہار لاتعلقی 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد مںصور) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی نےانتشاری کمیٹی سے لاتعلقی کا  اظہارکردیا۔

انتشاری کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کر دیا،پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کر دی،پروفیسر واجد نے اپنےبیان میں کہا کہ میں اس بات کا نظریہ رکھتا ہوں کہ کشمیر کا پاکستان سے رشتہ  لا الہ الا للہ کی بنیاد پر قائم ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کا نہ کبھی حصہ رہا ہے نہ  کبھی رہوں گا، کالعدم  جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سرینڈر کردے۔

پروفیسر واجدنے اپنے بیان میں کہا کہ ایکشن کمیٹی حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے مذاکرات کرے، ہم نے مل کر پاکستان کو دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بنانا ہے بیرونی ایماء پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث انتشاری کمیٹی کے مذموم عزائم عوام پہچان چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا