چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ ہوگی

Jun 15, 2026 | 20:39:PM
چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان بھر میں کسی بھی شہر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کیلیے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

 اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

 ذرائع رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور شہر میں چاند دیکھنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 52 منٹ تک تھا اور یہاں بھی چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔