ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت ؛تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بلوم برگ کےمطابق ایران موجودہ جوہری پروگرام برقرار رکھے گا، اس پرنئی امریکی پابندیاں نہیں لگیں گی، واشنگٹن دستخط کے فوری بعد ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرے گااورایران 30 روز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق جنگ کے خاتمے اور پابندیوں میں نرمی کا روڈ میپ طےہوگیاہے اور60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،فریقین حتمی معاہدے تک موجودہ صورتحال برقرار رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا 1ہزار100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا
بلوم برگ کےمطابق دونوں ممالک نے کسی بھی جارحانہ کارروائی یا دھمکی سے گریز پر اتفاق کیا ہے، امریکا نے ایران کی معاشی بحالی میں تعاون کا عندیہ دے دیا۔