ملزم شاہ اسد پر قتل خطا کا جرم ثابت، 8 سال قید،81 لاکھ سے زائد دیت کا حکم 

Jun 17, 2025 | 22:57:PM
 ملزم شاہ اسد پر قتل خطا کا جرم ثابت، 8 سال قید،81 لاکھ سے زائد دیت کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔

عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔

پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا دی تھی، زخمی پولیس اہلکار میر محمد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا تھا۔

ملزم کی گاڑی سے 200 گرام آئس برآمد ہوئی تھی، واقعہ 18 جنوری 2021ء کو کلفٹن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  صدر مملکت  آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں ائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ