ایران کا اسرائیل کے 28 طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ

Jun 17, 2025 | 21:31:PM
ایران کا اسرائیل کے 28 طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے دوران 28 اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس نے 28 "دشمن طیاروں" کا سراغ لگایا اور انہیں روکا۔

فوج کے مطابق ان میں سے ایک جاسوس ڈرون تھا جو "حساس" مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایران کی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اس کے آپریشنز کے دوران اس کے کسی عملے یا طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے اسرائیل کو کتنے کروڑ ڈالر خرچ کرنے پڑ رہے ہیں؟