اطالوی جہاز کی کراچی بندگاہ آمد، پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال

Jun 17, 2025 | 17:50:PM
اطالوی جہاز کی کراچی بندگاہ آمد، پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ،  پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورےپرکراچی پہنچا ہے، دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے ۔

دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی۔ 

اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد باالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے  بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔

پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پر غور