دریائے سوات سے بچے کی لاش برآمد،کیا اسکا تعلق سیالکوٹ کی بدقسمت فیملی سے تو نہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے کے مقام پر دریائے سوات سے ایک بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے،شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بچے کا تعلق سیالکوٹ سے ہو جو سانحہ سوات میں 17 افراد کے ساتھ ڈوب گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سوات میں 27 جون کو 17 افراد دریاء برد ہوگئے تھے ،جن میں سے 12 لاشیں اور 4 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تھا تاہم ایک بچے عبداللہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے کے مقام پر دریائے سوات سے ایک بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بچے کا تعلق سیالکوٹ سے ہو، ریسکیو
حکام کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے، بچے کی لاش ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ روالپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین