گورنر کے پی نے اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلایا ہے، گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کے نئے 25 ارکان حلف لیں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں دیگر امور سے پہلے نئے ارکان سے حلف لیاجائے گا، نئے ارکان سے حلف کے بعد دیگر کارروائی کی جائے گی ، نئے ارکان کے حلف کے بعد 21 جولائی کو سینٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی 11 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینیٹرز 2030ء تک ایوان بالا کاحصہ رہیں گے ، نئے سینیٹرز میں 7 جنرل ،2 خواتین اور2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔