پرویز خٹک کی سیاسی جماعت مثبت اور خوشگوار اضافہ ہے، عبدالعلیم خان

Jul 17, 2023 | 20:06:PM
پرویز خٹک کی سیاسی جماعت مثبت اور خوشگوار اضافہ ہے، عبدالعلیم خان
کیپشن: عبدالعلیم خان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت اور خوشگوار اضافہ ہے، پرویز خٹک کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیاسی جماعت کے قیام سے تخریب اور تشدد کی سیاست کو ایک اور دھچکا لگا، اب ملک کی تعمیر ہوگی، عوام سچائی جان چکے ہیں، نئی سیاسی فضا میں زیادہ بہتر کام ہوگا۔ 

صدر استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، 9 مئی کے واقعات کا رد عمل جاری ہے، پرویز خٹک بھی رازداں ہیں، انہیں علم ہے کون کتنا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بے ضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے 2018ء کے بعد عوامی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں 2018ء کے بعد عوامی مسائل بلکل حل نہیں ہوئے، فردِ واحد نے اپنی تسکین کیلئے صوبوں میں مضبوط حکومتیں نہیں بننے دیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین دونوں کی بنیاد و مقصد ایک ہی نظر آتا ہے۔

انہوں نے پرویز خٹک اور اُن کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات و کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔