بے ضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

Jul 17, 2023 | 19:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر تحریک انصاف خیبرپختونخواء علی امین گنڈا پور نے پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل میں کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بے ضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی اور عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیتے گی، آج جو لوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیں، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔ 

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے آج بزدلوں کا صفایا ہوگیا، آج جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکیں گے، آج یہ میڈیا سے چھپ کر آئے کل الیکشن میں عوام سے چھپیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا آخری قلعہ بھی مسمار،پرویز خٹک نے اپنی جماعت بنالی

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے اپنے زور بازو پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے اور یہ خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ اسمبلی پہنچے آج ان لوگوں نے احسان فراموشی کی، عوام الیکشن میں  اپنے ووٹ سے بدلہ لے گی، تحریک انصاف خیبرپختونخواء کی سیاست میں ایک حقیقت ہے۔