شہباز گل کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

Jul 17, 2022 | 18:32:PM
شہباز گل،حکم ،گرفتار ،بڑی خبر ،ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی،24نیوز
کیپشن: شہباز گل کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ بڑی خبر۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہباز گل کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟ بڑی خبر آگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق شہبازگل کے ساتھ ان کے 6 گارڈز بھی گرفتار ہوئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہبازگل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شق 15 اور 16کی خلاف ورزی کی، شہبازگل مظفرگڑھ میں نقص امن کا باعث بن رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔