پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

Jul 17, 2022 | 17:24:PM
پی ٹی آئی ،رہنما شہباز گل ،گرفتار ،ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی، 24نیوز
کیپشن: شہباز گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کے اہم رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کےد وران شہباز گل مظفر گڑھ میں موجود تھے۔

جہاں ان کے ہمراہ نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے ایف سے مشابہہ وردی پہن رکھی تھی اور وہ ان گارڈز کے ہمراہ ہی مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس اہلکار مظفر گڑھ پہنچے تو شہباز گل ایک فیکٹری میں اپنے گارڈز کے ہمراہ موجود تھے۔ جہاں بحث وتکرار کے بعد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل شروع

دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ نے بھی شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔