پنجاب میں ضمنی الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل شروع

Jul 17, 2022 | 16:58:PM
پنجاب،ضمنی الیکشن، پولنگ ،وقت ،ختم، گنتی کا عمل ،شروع، 24نیوز
کیپشن: پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے 20 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن تھا۔ جس کا وقت صبح 8 سے لیکر شام 5 بجے تک تھا۔ اب پانچ بجنے کے بعد تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بھی بیان سامنے آیا تھا۔ جنہوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے آج شام ہونے والی پریس کانفرنس میں الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا وقت 5 بجے تک ہے لیکن جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں ہوں گے۔ ان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی بھی ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 25 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ منی الیکشن بن چکا ہے اور چار بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی آڈیو لیک، رانا ثنا اللہ نے نیا پیڈوراباکس کھول دیا

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے 20 حلقوں میں 3140 پولنگ سٹیشن بنائے گئے لیکن کسی بھی پولنگ سٹیشن کے اندر سے کسی قسم کی کوئی انتظامی غلطی یا بدنظمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 14 شکایات موصول ہوئی ہیں جوکہ پولنگ سٹیشن کی حدود سے باہر کے حوالے سے ہیں۔ جس پر وہ تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔