شیخ رشید کی آڈیو لیک، رانا ثنا اللہ نے نیا پیڈوراباکس کھول دیا

Jul 17, 2022 | 16:41:PM
شیخ رشید،آڈیو لیک، رانا ثنا اللہ ،نیا ،پیڈوراباکس ،ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، 24نیوز
کیپشن: راناثنااللہ، شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کی آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے اور سب جانتے ہیں کہ گل زمان نامی شخص ان کا فرنٹ مین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلیل شرقپوری انتہائی گھٹیا انسان ہے اور وہ اسے ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ جب وہ دوسری مرتبہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تو ان سے ملاقات کا موقع ملا۔ وہ انتہائی لالچی اور گرے ہوئے شخص ہیں۔ اس لیے کچھ بعید نہیں کہ انہوں نے پیسے لیے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شیخ رشید جو بات کررہے ہیں وہ درست ہے۔ انہوں نے الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا وقت 5 بجے تک ہے لیکن جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں ہوں گے۔ ان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: مشتعل کارکنان کا فواد چودھری کی گاڑی کا گھیراؤ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی بھی ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 25 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ منی الیکشن بن چکا ہے اور چار بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے 20 حلقوں میں 3140 پولنگ سٹیشن بنائے گئے لیکن کسی بھی پولنگ سٹیشن کے اندر سے کسی قسم کی کوئی انتظامی غلطی یا بدنظمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 14 شکایات موصول ہوئی ہیں جوکہ پولنگ سٹیشن کی حدود سے باہر کے حوالے سے ہیں۔ جس پر وہ تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔