باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،دلہن سمیت 4 افراد جاں بحق

Jul 17, 2022 | 15:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،دلہن سمیت 4 افراد جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دلہن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق باراتیوں کی گاڑی وادی نیلم کے علاقے باٹا سے واپس مظفرآباد آرہی تھی۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں نکل کر مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جب کہ زخمی 5 افراد کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دلہے اور 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔