ملک بھر میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Jan 17, 2026 | 00:52:AM
ملک بھر میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان ہے، بجلی48پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکےلیےدرخواست نیپرامیں دائر کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق سی پی پی اےنےدسمبر 2025کی ایڈجسٹمنٹ درخواست جمع کرائی ہے،نیپراماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 29 جنوری کوسماعت کرے گا۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا،اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےنومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگوہے، نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی93پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا