ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

Jan 17, 2024 | 12:27:PM
 پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘‘ کا سیزن 2  (7th اسکائی جیو انٹرٹینمنٹ) پر ایک نئے شاہکار کے ساتھ  ناظرین کیلئے پیش ہونے کو تیار ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی  سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘‘  کا سیزن 2  ایک نئے شاہکار کے ساتھ  ناظرین کیلئے پیش ہونے کو تیار ہے۔پروڈکشن ٹیم نے ریلیز کا اعلان کردیا ۔

 کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی 'حیا' اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی تھی۔

تاہم ڈرامہ تیرے بن کا ’’سیزن 2‘‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈرامہ 19 فروری 2024  کو رات 8:00 بجے سے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

تیرے بن سیزن 2 کے ڈرامے میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی، بشریٰ انصاری اور دیگر کئی معاون کرداروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات کار سراج الحق اور مصنف نوراں مخدوم ہیں جبکہ اسے پروڈیوس کادوانی اور اسد قریشی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دلہن کی دھماکے دار انٹر ی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا سیزن  1 ناصرف پاکستان بلکہ اب تک ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر دیکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ جیوٹیلی ویژن کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو یہ سرپرائز دیا گیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے تصاویر کے ساتھ طویل کیپشن پر مبنی پرسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کے موقع  پر مداحوں کو تحفے کی صورت میں بڑی خوشخبری سنائی تھی۔

جاری کردہ تصاویر میں ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ڈراما 'تیرے بن' کی مرکزی جوڑی میرب (یمنیٰ زیدی) اور مرتسم (وہاج علی) ڈرامے کی ٹیم کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آئے۔