میرے بھائی سلمان خان نے میرا گھر بسا دیا :راکھی ساونت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ راکھی ساونت کے شوہرعادل درانی نے اقرار کیا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کو کال کیا اورراکھی سے ہونے والی شادی کو تسلیم کرنے کو کہا۔
گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے۔
اس حوالے سے خود راکھی نے بھی تصدیق کی لیکن ان کے دوسرے شوہر مسلسل شادی کی نفی کیے جارہے تھے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ تک کہا کہ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سب جعلی ہیں۔
View this post on Instagram
اب خود راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے شوہر عادل درانی کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے فون کیا ۔ جس کے بعد عادل نے ان سے کیے گئے نکاح کو تسلیم کیا اور شادی کا اقرار کیا ۔