دل کی دھڑکن ناپنے والا سمارٹ فیس ماسک  متعارف

Jan 17, 2022 | 10:30:AM
دل کی دھڑکن ناپنے والا فیس ماسک
کیپشن: دل کی دھڑکن ناپنے والا فیس ماسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا کے ہر انسان کوسینیٹائزر اور فیس ماسک سے نہ صرف متعارف کرایا بلکہ ان کی اہمیت بھی سمجھائی اور اب یہ دونوں چیزیں روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کا طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر بیماریوں پر بھی نظر رکھے گا۔

ماہرین نے این 95 ماسک کے اندر سنسر نصب کیا ہے جو طبی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے فیس بٹ کا نام دیا گیا ہے۔یہ سنسر سر کی حرکت کے باعث خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ سکے گاجبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ تناؤ کے شکار تو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا پھیلاو۔۔تعلیمی ادارے بندہوں گے یا نہیں؟؟

ابھی ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کا دیر سے کھلنا والدین کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔۔نئی تحقیق

ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد جلد ہی لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔